ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید 2شہروں میں فوج تعینات کردی

اتوار 28 ستمبر 2025 14:40

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے مزید 2 شہروں میں فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

ٹرمپ نے وفاقی اداروں خصوصا آئی سی ای (امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ)کی تنصیبات پر ہونے والے مظاہرین کے حملوں کو روکنے کے لیے اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ اور جرائم روکنے کے لیے ٹینیسی کے شہر میمفِس میں فوجی دستے بھیجنے اور ضرورت پڑنے پر پوری قوت استعمال کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

متعلقہ عنوان :