بھکر ، ڈی پی او نے ٹریفک انسپکٹر کی شہریوں کے ساتھ بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہونے پر معطل کر دیا

اتوار 28 ستمبر 2025 15:10

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان نے انسپکٹر ٹریفک ارشد چھینہ کی شہریوں کے ساتھ بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر فوری طور پر معطل کر دیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے واضح کیا ہے کہ پولیس فورس کا ہر اہلکار عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور قانون کے دائرے میں رہ کر برتاؤ کرنے کا پابند ہے۔ بدسلوکی یا غیر اخلاقی رویے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس میں ڈسپلن اور عوامی خدمت اولین ترجیح ہے، اور ایسے واقعات برداشت نہیں کیے جائیں گے جو فورس کی ساکھ کو متاثر کریں۔\378