پوٹھوہار ڈویژن پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3ملزمان گرفتار، 4مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

اتوار 28 ستمبر 2025 15:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے مجموعی طور پر 4 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لیے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق کینٹ پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 3 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کیے جبکہ مورگاہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوا۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہٰ ولی نے کہا کہ زیر حراست ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :