پشاور، خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی مردان، ہنگو اورسوات میں کارروائیاں، ملاوٹ شدہ ،غیرمعیاری اشیا ئےخورد ونوش برآمد

اتوار 28 ستمبر 2025 15:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے ضلع مردان، ہنگو اورسوات میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدارمیں ملاوٹ شدہ اورغیرمعیاری اشیائے خورونوش برآمد کرلیں۔

(جاری ہے)

ترجمان فوڈ اتھارٹی کےمطابق ڈائریکٹرجنرل واصف سعید کی نگرانی میں مردان فوڈ سیفٹی ٹیم نے نستہ روڈ پرعوامی شکایات پرگڑھ گھانیوں پرچھاپے مارے جہاں ایک پروڈکشن یونٹ سے چینی اورتقریباً 900 کلوگرام ملاوٹ شدہ گڑ برآمد کرلیا گیا، اسی طرح ضلع ہنگومیں کارروائی کے دوران فوڈ سیفٹی ٹیم انسپکشن کے دوران ایک ڈسٹریبیوشن پوائنٹ سے تقریباً ایک ہزارلیٹرغیرمعیاری مشروبات ضبط کرلی گئی۔

سوات کےعلاقے خوازہ خیلہ میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے ضلع انتظامیہ اور لائیوسٹاک عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دو گوداموں سے 260 کلو خراب اورغیرمعیاری قیمہ برآمد کرکے تلف کردیا، جبکہ گوداموں کوسیل کرکے مالکان کے خلاف ایف آئی آردرج کردی گئی، ترجمان نے بتایا کہ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں اورفوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :