مظفرگڑھ ،نامعلوم مسلح ڈاکو شہری سے موٹرسائیکل،نقدی،موبائل فون چھین کر فرار،مقدمہ درج

اتوار 28 ستمبر 2025 17:30

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) لیہ سٹی میں نا معلوم مسلح ڈاکو شہری سے 125 سی سی موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق بستی سبانی لیہ کا رہائشی،محکمہ فوڈ لیہ کا اہلکار محمد زبیر ولد محمد اقبال کھوکھرڈیوٹی سے واپس گھر جا رہا تھا کہ دو نقاب پوش مسلح ڈاکووں نے اسے گن پوائنٹ پر روک کر اس کی جیب سے بیس ہزار روپے نقدی، قیمتی موبائل اور موٹر سائیکل اپلائیڈ فار ہنڈا 125 سی سی چھین کر فرار ہوگئے۔متاثرہ شخص کی درخواست پر پولیس تھانہ سٹی لیہ نے مقدمہ درج کر کے ڈاکووں کی تلاش شروع کردی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :