+ رحیم یار خان کے شیخ زاید میڈیکل کالج کی ایک باصلاحیت طلبہ کی ٹیم نے سمپیکٹ اے کے یو,2025 میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی

اتوار 28 ستمبر 2025 17:45

خ رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2025ء) رحیم یار خان کے شیخ زاید میڈیکل کالج کی ایک باصلاحیت طلبہ کی ٹیم نے سمپیکٹ اے کے یو,2025 میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے ایم بی بی ایس کے چوتھے سال کی طالبہ سارا شریف نے کی قیادت میں پوزیشن حاصل کی۔ یہ بین الاقوامی فلیگ شپ کانفرنس سیمولیشن پر مبنی طبی تعلیم کے حوالے سے 19 تا 20 ستمبر کو آغا خان یونیورسٹی سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME) کراچی اور نائیروبی میں منعقد ہوئی۔

سارہ شریف کا پروجیکٹ منہ میں کینسر کی AI کی بنیاد پرتشخیص کے بارے میں ھے۔یہ معتبر ایونٹ دنیا بھر کے نامور اداروں کے 600 سے زائد شرکاء کو یکجا کرتا ہے جن میں پی ایچ ڈی اسکالرز، تجربہ کار ریسرچ فیلو اور صنعت کے رہنما شامل تھے۔

(جاری ہے)

سخت مقابلے کے ماحول میں اس ٹیم کے مینیمم وائی ایبل پروڈکٹ (MVP) کو جدت، معیار اور اثر پذیری کے لحاظ سے نمایاں طور پر سراہا گیا۔

‘‘ پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سلیم لغاری نے بتایا کہ یہ کامیابی ہمارے ادارے کی جدت، تحقیق اور سیمولیشن پر مبنی تعلیم کے میدان میں بڑھتی ہوئی طاقت کو ظاہر کرتی ہے، اور ایک شاندار مثال قائم کرتی ہے ہمارے طلبہ کو عالمی سطح پر مزید آگے بڑھنے کے لیے متاثر کرتی ہے۔’’سمپیکٹ اے کے یو 2025 میں یہ کامیابی ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے جو اس بات کو اجاگر کرتی ہے کہ نوجوان جدت کار کس طرح تخلیقی صلاحیت، تعاون اور جدید حلوں کے ذریعے طبی تعلیم کے مستقبل کو تشکیل دے رہے ہیں۔