سوات، خوازہ خیلہ میں خراب قیمہ فروخت کرنے پر دو دکانیں سیل، مقدمہ درج

اتوار 28 ستمبر 2025 17:55

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2025ء)سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ میں عوامی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ لقمان خان نے ویٹرنری ڈاکٹر جاوید اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی شکیل احمد خان کے ہمراہ ٹیٹابٹ میں مختلف قیمہ فروش دکانوں اور گوداموں کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

معائنے کے دوران دو دکانوں کو موقع پر سیل کر دیا گیا جبکہ خراب قیمہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق فوری طور پر تلف کر دیا گیا۔ متعلقہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی تاکہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :