پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ، 2ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ برآمد

اتوار 28 ستمبر 2025 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) سرجانی، گلشن نور میں پولیس اور مسلح ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2ڈکیتوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدی برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں حسین ولد مختیار اور تاریخ ولد سجن شامل ہیں۔پولیس نے گرفتارزخمی ملزمان کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :