لسبیلہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ڈی سی آفس سمیت دیگر مختلف محکمہ جات میں خالی اسامیوں کے انٹرویو کو کئی ماہ گزرنے کے باوجود آرڈ نہ ہوسکے

اتوار 28 ستمبر 2025 19:15

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2025ء)بلوچستان کے ضلع لسبیلہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ڈی سی آفس سمیت دیگر مختلف محکمہ جات میں خالی آسامیوں کے انٹرویو ہونے کو کئی ماہ کا گزر گئے لیکن تاحال ان پوسٹوں پر امیدواروں کی تقرری کے احکامات جاری نہ ہوسکے نوجوان ذہنی اذیت میں مبتلا ہوگئے،تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجیئرنگ، ڈی سی آفس سمیت دیگر مختلف محکمہ جات میں خالی آسامیوں کے انٹرویو ہونے کو کئی ماہ کا گزر گئے لیکن تاحال ان پوسٹوں پرامیدواروں کی تقرری کیاحکامات جاری نہ ہوسکے بے روزگار نوجوان ذہنی اذیت میں مبتلا ہوگئے ہیں امیدواران نے وزیراعلی بلوچستان دیگر ارباب بست و کشاد سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے جن نوجوانوں نے آسامیوں کے انٹرویو دیئے ہیں ان کے جلداز جلد تقرری کے احکامات صادر فرمائیں تاکہ نوجوانوں میں پھیلنے والی مایوسی و ناامیدی کا خاتمہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :