مولانا محمد سعود افضل ہالیجوی کی مولانا اسامہ محمود ہالیجوی کو جمعیت طلباء اسلام صوبہ سندھ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش

اتوار 28 ستمبر 2025 19:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2025ء)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ناظم حضرت مولانا محمد سعود افضل ہالیجوی نے جمعیت طلباء اسلام کے سرگرم رہنما مولانا اسامہ محمود ہالیجوی جمعیت طلباء اسلام صوبہ سندھ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہرکی ہے کہ مولانا اسامہ محمود ہالیجوی کی قیادت طلباء تنظیم کے لیے مثبت پیش رفت ثابت ہوگی۔

(جاری ہے)

ان کی علم و دانش اور تنظیمی صلاحیتوں سے جمعیت طلباء اسلام صوبے بھر میں مزید فعال کردار ادا کریگی ان خیالات کا اظہار انہو ں نے جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کے ترجمان قاری امان اللہ سکھروی و یگر رہنمائوںکے ہمراہ مدرسہ منزل گاہ سکھر میں جمعیت طلباء اسلام صوبہ سندھ کے صدر مولانا اسامہ محمود ہالیجوی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا ، وفد نے ان سے ملاقات کی اور انہیں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے پھولوں کے ہار پہنائے اور امید ظاہر کی کہ وہ طلباء کے مسائل اجاگر کرنے اور دینی و علمی خدمات کو فروغ دینے میں اپنا کردار بہترین انداز میں ادا کریں گے،دوسری جانب مولانا اسامہ محمود ہالیجوی کو جمعیت طلباء اسلام صوبہ سندھ کا صدر منتخب ہونے پر مختلف مذہبی ، سماجی اور طلباء رہنمائوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :