خ*ڈولفن سکواڈ کی کارروائیاں، کاہنہ اور شیرا کوٹ سے 2 منشیات فروش گرفتار

جھلکے گاؤں اور باؤ دی گھاٹی سے گرفتاری، ملزمان کے قبضے سے آئس اور چرس برآمد کر لی گئی ًازمان عرف چٹی اور عمر ریکارڈ یافتہ نکلے، مزید کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے

اتوار 28 ستمبر 2025 19:45

ش لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2025ء) ڈولفن سکواڈ کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق کاہنہ اور شیرا کوٹ کے علاقوں سے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ ڈولفن ٹیم نے جھلکے گاؤں اور باؤ دی گھاٹی میں چھاپہ مار کارروائیاں کیں، جن کے دوران ملزم ازمان عرف چٹی اور عمر کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 250 گرام آئس اور 25 گرام چرس برآمد ہوئی۔ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں، جنہیں قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شیرا کوٹ اور تھانہ کاہنہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ڈولفن سکواڈ کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :