ایازصادق کی مولانا عبدالغفور حیدری کی رہائش گاہ آمد،عبدالغفورحیدری سے ان کی خوش دامن اور بھابھی کے انتقال پر اظہار تعزیت

اتوار 28 ستمبر 2025 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رکن قومی اسمبلی/جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کی،انہوں نے مولانا عبدالغفور حیدری سے ان کی خوش دامن اور بھابھی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر انہوں نے عبدالغفور حیدری سے انکی خوش دامن اور بھابھی کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ غم اور دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحومین کی مغفرت اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔