تھانہ بھانہ ماڑی پولیس کی کارروائی، سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ میں ملوث چار ملزمان گرفتار

اتوار 28 ستمبر 2025 21:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے اور ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان شاہ فہد، عباس، محمد عدنان اور عثمان کے قبضے سے دو عدد رائفل، ایک کلاشنکوف، ایک پستول اور متعدد کارتوس برآمد کرلئے گئے ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔