تھانہ متھرا پولیس کی کارروائیاں، منشیات اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان گرفتار

اتوار 28 ستمبر 2025 21:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) تھانہ متھرا پولیس نے منشیات اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر آدھا کلو گرام آئس، پستول اور کارتوس بھی برآمد کرلیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ متھرا پولیس نے متھرا خزانہ روڈ، کھنڈر خیل اور دیگر ملحقہ علاقوں میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے آئس فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث امن اللہ، عماد، زبیر اور عدنان کو گرفتار کرلیا، جو مختلف علاقوں میں اپنے مخصوص گاہکوں کو منشیات فراہم کرنے اور دیگر جرائم میں ملوث تھے۔ ملزمان کے قبضے سے آدھا کلو گرام آئس اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :