رحیم یار خان: مرید کے گھر آنے والا پیر پراسرار طور پر جاں بحق

ً پیر میانداد کی اچانک موت، دل کا دورہ پڑنے کا شبہ، پولیس نے نعش تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں

اتوار 28 ستمبر 2025 22:20

3 رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2025ء) مرید کے گھر آنے والے پیر کی پراسرار ہلاکت کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے نعش تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہری پور ہزارہ کا رہائشی پیر میانداد ، جو پیری مریدی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے تھا، گزشتہ روز مجاہد کالونی کے رہائشی مرید سعید اختر کے گھر قیام پذیر تھا کہ اچانک طبیعت بگڑ گئی۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور دم توڑ گئے۔پولیس کے مطابق ابتدائی شبہ ہے کہ پیر میانداد کی ہلاکت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، تاہم اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :