روسی طیاروں کو گرانے کی دھمکیاں ناقابل قبول ہیں ،بیلاروس کے صدر کا نیٹو کو سخت جواب

پیر 29 ستمبر 2025 08:40

منسک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے نیٹو کی جانب سے روسی یا بیلاروسی طیاروں کو مار گرانے کے مبینہ منصوبوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں "احمقانہ اور غیر دانشمندانہ" قرار دیا ہے۔ تاس کے مطابق انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایسا کوئی اقدام کیا گیا تو اس کا فوری جواب دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے روسی صحافی پاویل زاروبن سے گفتگو کرتے ہوئے لوکاشینکو نے نیٹو کے حالیہ بیانات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا اور بیلاروس کی جانب سے پولینڈ کے ساتھ کیے گئے ایک حالیہ دوستانہ اقدام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے پولینڈ کو مطلع کیا کہ ہمارے علاقے سے 9 سے 12 ڈرونز پرواز کر رہے ہیں، جنہیں روکا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیٹو کی یہ دھمکیاں خطے میں کشیدگی کو ہوا دینے کے مترادف ہیں اور بیلاروس اپنے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔صدر لوکاشینکو نے پولینڈ کی جانب سے بیلاروس کے ساتھ سرحد بند کرنے کے فیصلے کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے "ایک بڑا فراڈ" قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :