پرائیویٹ اسکولوں میں مستحق بچوں کی مفت تعلیم کے قانون پر کتنا عمل ہوا، رپورٹ طلب

رپورٹ میں بتایا جائے کہ پرائیویٹ اسکولوں نے کتنے حق دار بچوں کو مفت تعلیم دی، اسلام آباد ہائی کورٹ

پیر 29 ستمبر 2025 11:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2025ء)پرائیویٹ اسکولوں میں مستحق بچوں کی مفت تعلیم کے قانون پر عمل کے حوالے سے عدالت میں رپورٹ طلب کرلی،10 فی صد حق دار بچوں کو پرائیویٹ اسکولوں میں مفت تعلیم کے قانون پر عمل درآمد سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی جس میں پرائیویٹ اسکولز نے کتنے حقدار بچوں کو فری تعلیم دی اس حوالے سے عدالت نے رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

جسٹس انعام امین منہاس نے درخواست پر ایک صفحے کا حکم نامہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ پرائیویٹ اسکولز کی ریگولیٹری باڈی پیرا رپورٹ جمع کرائے۔ عدالت نے حکم دیا کہ رپورٹ میں بتایا جائے کہ کتنے حقدار بچوں کو فری تعلیم پرائیویٹ اسکولز نے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :