روہڑی میں پینے کے پانی کا سب سے بڑا منصوبہ تعمیر کے آخری مرحلے میں داخل

پیر 29 ستمبر 2025 12:47

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2025ء)سکھر اور روہڑی کے شہریوں کے لیے پینے کے پانی کا سب سے بڑا منصوبہ تعمیر کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق روہڑی میں دریائے سندھ کے کنارے 63 کروڑ روپے کی لاگت سے جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تعمیر تیزی سے جاری ہے، ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ نے اس منصوبے کا معائنہ کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نادر شہزاد خان، ایس ایس پی اظہر خان مغل اور دیگر منتخب نمائندے بھی ہمراہ تھے۔

چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کے مطابق یہ صوبہ منصوبہ سندھ کا پہلا جدید واٹر فلٹر پلانٹ ہے جو دریائے سندھ سے پانی لے کر جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے صاف کرکے شہریوں کو فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ جدید منصوبہ ڈھائی سے تین ماہ میں مکمل ہوگا۔ یہ واٹر فلٹریشن پروجیکٹ روہڑی کے شہریوں کے لیے خوش آئند سمجھا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :