جواء ایپس کی پروموشن ،مزید 8 یوٹیوبرز ، سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیخلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ

پیر 29 ستمبر 2025 14:49

جواء ایپس کی پروموشن ،مزید 8 یوٹیوبرز ، سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیخلاف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2025ء)سوشل میڈیاپرجواء ایپس کی پروموشن کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور مزید 8یوٹیوبرز ، سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے خلاف مقدمات درج کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بتایایا ہے کہ مزید 8یوٹیوبرز کے خلاف مقدمات کیلئے لیگل ڈیپارٹمنٹ سے رائے طلب کرلی گئی، سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اب تک 8یوٹیوبرزکے خلاف مقدمات کااندراج کرچکی ہے۔