کراچی،2 بچے پانی سے بھرے گڑھے میں ڈوب کر جاں بحق

پیر 29 ستمبر 2025 14:41

کراچی،2 بچے پانی سے بھرے گڑھے میں ڈوب کر جاں بحق
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2025ء) گلستان جوہر بلاک 9 مگسی چوک کے قریب انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہوا، 2 بچے پانی سے بھرے گڑھے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیوذرائع کے مطابق زیر تعمیر عمارت کی بنیاد کیلئے گڑھا کیا گیا تھا جس میں بارش کا پانی جمع ہوگیا تھا، 3 بچے نہانے کیلئے گئے جس میں سے 2 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان ہیں، معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔