چیچہ وطنی ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے جعلی دودھ بنانیوالی فیکٹری پکڑ لی،مالک گرفتار

پیر 29 ستمبر 2025 13:05

چیچہ وطنی ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے  جعلی دودھ بنانیوالی فیکٹری ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے چیچہ وطنی میں چیکنگ کے دوران جعلی دودھ بنانیوالی فیکٹری پکڑ لی،پولیس کے مطابق پی ایف اے کی ٹیم نے گاؤں32-35،چودہ ایل میں واقع ایک ڈیری فارم پر اچانک چیکنگ کی تو وہاں بڑی مقدار میں جعلی اور مضرصحت دودھ تیار کیا جارہا تھا، جس پر ٹیم نے موقع پر موجود 100 لٹر جعلی دودھ ضائع کرکے دودھ کی تیاری میں استعمال ہونیوالا کوکنگ آئل،پاؤڈر اوردیگر اجزا قبضہ میں لے لئے اور ڈیری فارم مالک محمد امین کیخلاف مقدمہ درج کرادیا،جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :