چین کے شہر ہانگ زو میں چوتھی گلوبل ڈیجیٹل ٹریڈ ایکسپو اختتام پذیر

پیر 29 ستمبر 2025 14:35

ہانگ زو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2025ء)چین کے صوبہ ژی جیانگ کے شہر ہانگ زو میں منعقدہ چوتھی گلوبل ڈیجیٹل ٹریڈ ایکسپو پیر کو اختتام پذیر ہوگئی ۔اماراتی ٹی وی کے مطابق ایکسپو میں متحدہ عرب امارات نے انڈونیشیا کے ہمراہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یو اے ای نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، نالج اکانومی کے فروغ اور ڈیجیٹل ٹریڈ میں عالمی شراکت داریوں کو مستحکم بنانے کے اپنے عزم کو اجاگر کیا۔ایکسپو میں مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل ہیلتھ، ورچوئل ریئلٹی، ای کامرس، ڈیجیٹل معیشت، سائبر سکیورٹی اور اسمارٹ سٹی ٹیکنالوجیز کو نمایاں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :