بجلی ڈسٹری بیوشن نظام کو محفوظ ،شفاف بنانے کیلئے کوئٹہ کے مختلف فیڈروں پر میٹرسکورنگ ،سپیشل کامبنگ مہم پر تیزی سے کام جاری ہے،کیسکو ترجمان

پیر 29 ستمبر 2025 17:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2025ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی جانب سے بجلی کے ڈسٹری بیوشن نظام کو محفوظ اور مزید شفاف بنانے کیلئے کوئٹہ شہرکے مختلف فیڈروں پر میٹرسیکورنگ اور اسپیشل کامبنگ مہم پر تیزی سے کام جاری ہے۔اس مہم کابنیادی مقصد بجلی کے میٹروں کی نمایاں اور محفوظ جگہوں پر ازسرے نو تنصیب، شفاف اندازمیں میٹرریڈنگ اور بجلی چوری کی روک تھام کو یقینی بناناہے۔

اسکے ساتھ ساتھ اسپیشل کامبنگ کے ذریعے مختلف علاقوںمیں ایسے برقی کنکشنز کی بھی نشاندہی ہوچکی ہے جوکہ غیر قانونی طورپربجلی استعمال کررہے تھے۔کیسکوٹیموںنے اس سلسلے میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 11Kvفیڈروں کو مرحلہ وار بجلی چوری سے پاک کرنے کیلئے سپیشل کامبنگ یعنی میٹر سیکورنگ پر کام مکمل کرکے کوئٹہ سے باہر تمام علاقوں میں بھی مختلف فیزوں پر کام جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ابتدائی مرحلے میں کیسکو کو خاطرخواہ کامیابی حاصل ہونے کے بعد اس مہم کادائرہ کار کوئٹہ شہرکے تمام علاقوںمیں بڑھادیاگیا تاکہ تمام علاقوںمیں بجلی کے ڈائریکٹ اور غیر قانونی کنکشنز کی نشاندہی ہونے کے ساتھ ساتھ بجلی چوری کی روک تھام کو یقینی بنایاجاسکے۔ لہٰذا کیسکونے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اسپیشل کامبنگ یعنی میٹر سیکورنگ اور برقی میٹروں کو محفوظ اور مناسب مقامات پر ازسرے نو تنصیب کے عمل میںکیسکوٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے ارد گردبجلی چوری جیسے ناجائز عمل کے مرتکب افراد کی نشاندہی بھی کریں۔

متعلقہ عنوان :