Live Updates

دوسرا رسجا انٹرمیڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ: سی ڈی اے، رسجا، ہم نیوز اور دنیا نیوز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

پیر 29 ستمبر 2025 21:20

دوسرا رسجا انٹرمیڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ: سی ڈی اے، رسجا، ہم نیوز اور دنیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2025ء) دوسرا رسجا انٹرمیڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی ای) کے تعاون سے نیشنل کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں جاری ہے، جو لیگ مرحلے کے بعد اب سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔گروپ ’’اے‘‘میں سی ڈی اے نے اپنے تمام چار میچ جیت کر 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ دنیا نیوز نے تین فتوحات کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔

پبلک نیوز نے دو میچ جیتے، جیو نیوز کو ایک کامیابی ملی اور 92 نیوز تمام میچ ہارنے کے بعد آخری نمبر پر رہا۔

(جاری ہے)

گروپ ’’بی‘‘میں رسجا اور ہم نیوز نے تین، تین میچ جیتے، تاہم بہتر نیٹ رن ریٹ پر رسجا پہلے اور ہم نیوز دوسرے نمبر پر رہے۔ ڈان نیوز نے دو کامیابیاں حاصل کیں جبکہ سما نیوز بھی دو فتوحات کے باوجود نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے چوتھی پوزیشن پر رہا۔ اے آر وائی نیوز تمام میچ ہار کر سب سے نیچے رہا۔شیڈول کے مطابق پہلا سیمی فائنل 30 ستمبر کو صبح 11 بجے سی ڈی اے اور ہم نیوز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل اسی روز دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر رسجا اور دنیا نیوز کے درمیان ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل یکم اکتوبر کو نیشنل گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :