Live Updates

کپل دیو نے پاک بھارت تنازعات بات چیت سے حل کرنے کا مطالبہ کر دیا

پیر 29 ستمبر 2025 21:20

کپل دیو نے پاک بھارت تنازعات بات چیت سے حل کرنے کا مطالبہ کر دیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2025ء)سابق بھارتی کرکٹر کپل دیو نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات بات چیت سے حل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کپل دیو نے کہا کہ ایک ملک کا کھلاڑی ہونے کی حیثیت سے اپنے ملک کے لیے احساسات ہونا قدرتی بات ہے، جذبات اپنی جگہ لیکن کھیل میں جاکر ہاتھ ملانا کوئی بڑی بات نہیں۔کپل دیو نے کہا کہ پاکستان اور بھارت پڑوسی ہیں اور انہیں اچھے پڑوسی ہونا چاہیے، ا?گے بڑھنے کا ایک ہی راستا ہے کہ بات چیت کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بڑے بھائی کی حیثیت سے مسائل حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، جو ہوا اسے بھول کر بہتر کل کے لیے دونوں ملک بات چیت سے مسائل حل کریں۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات