Live Updates

آپ پہلے کپتان ہیں جو کرکٹ میں سیاست لائے‘، صحافی کے سوال پر بھارتی کپتان بوکھلا گئے

پیر 29 ستمبر 2025 21:20

آپ پہلے کپتان ہیں جو کرکٹ میں سیاست لائے‘، صحافی کے سوال پر بھارتی ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2025ء)ایشیا کپ جیتنے کے بعد پوسٹ میچ پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی صحافی کے سوال پر بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو بوکھلا گئے اور سوال کا جواب دیے بغیر ٹال مٹول کرتے رہے۔ایشیاکپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دینے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران سوریا کمار نے پاکستانی صحافیوں کے سخت سوال گول کردیے، پاکستانی صحافی کے سوال پر جواب دیے بغیر کہا آپ تو غصہ ہورہے ہیں‘، پھر کہا ’آپ کا سوال ہی سمجھ نہیں آیا۔

پہلے خود ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی نہیں لی بعد میں پریس کانفرنس میں رونا دھونا شروع کردیا اور بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے جھوٹ بولنے کی حد کردی۔ٹرافی نہ ملنے سے متعلق سوال پر بھارتی کپتان نے کہا کہ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا کہ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ٹرافی نہیں ملی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے فائنل جیتنے پر ہم ٹرافی کے حقدار تھے لیکن چیمپئن بننے کے باوجود ہمیں ٹرافی نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ٹرافی نہ ملنے کے باوجود بھارتی ٹیم ایشیا کرکٹ کی چیمپئن بن گئی، یہی ہمارے لیے کافی ہے اور ہم سب اسی چیز کے لیے کھیلتے ہیں، ہم نے پورے ٹورنامنٹ میں بہت انجوائے کیا۔پاکستانی صحافی نے سوال کیا کہ کیا بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پہلے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو بتایا تھا کہ ٹرافی محسن نقوی سے نہیں لینی جس پر سوریا کمار یادیو بولے انہیں اس بارے میں کچھ نہیں معلوم۔علاوہ ازیں، پوری پریس کانفرنس کے دوران وہ صحافیوں کی جانب سے ٹرافی نہ ملنے کے سوالات گول کرتے رہے اور ٹال مٹول سے کام لیتے رہے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات