Live Updates

بھارتی کپتان کو میڈیا مینجر نے پاکستانی صحافی کا سوال لینے سے منع کردیا

پیر 29 ستمبر 2025 20:50

بھارتی کپتان کو میڈیا مینجر نے پاکستانی صحافی کا سوال لینے سے منع کردیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2025ء)بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کی پوسٹ میچ پریس کانفرنس کے دوران بھارتی میڈیا مینجر نے پاکستانی صحافی کا سوال لینے سے منع کر دیا۔پریس کانفرنس میں پاکستانی صحافی بھارتی کپتان سے سوال کے لیے مائیک مانگتے رہے مگر مائیک نہیں دیا گیا۔بھارتی میڈیا مینجر نے ایک پاکستانی صحافی کو مائیک دیا، لیکن تعارف ہوتے ہی مائیک واپس مانگ لیا۔

(جاری ہے)

پاکستانی صحافی نے سوریا کمار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہاتھ نہیں ملائے، ٹرافی فوٹو سیشن نہیں کیا، ٹرافی نہیں لی۔ تاریخ میں آپ پہلے کپتان ہیں جو کرکٹ میں سیاست لے آئے۔پاکستانی صحافی کی بات مکمل ہوئی تو بھارتی کپتان نے اپنے میڈیا مینجر سے پوچھا، ’بولنا ہے یا نہیں بولنا ‘صحافی کے سوال پر سوریا کمار آئیں بائیں شائیں کرنے لگے اور ڈھٹائی دکھاتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ کا سوال سمجھ نہیں آیا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات