Live Updates

کوشش ہوگی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کریں، فاطمہ ثناء

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ (کل) سے بھارت میں شروع ہوگا

پیر 29 ستمبر 2025 21:20

کوشش ہوگی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کریں، فاطمہ ثناء
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2025ء)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ 2025ء کے لیے پاکستانی کپتان فاطمہ ثناء نے کہا ہے کہ کوشش ہوگی پلانز پر عمل کرکے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کریں۔آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ (کل) منگل سے بھارت میں شروع ہوگا، قومی ٹیم کے تمام میچز سری لنکا میں ہوں گے، ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم پہلا میچ 2 اکتوبر کو بنگلا دیش سے کھیلے گی۔

(جاری ہے)

فاطمہ ثناء نے کہا کہ کولمبو میں ٹریننگ سے کھلاڑیوں کو کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے موقع ملا ہے، کھلاڑیوں کی توانائی اور کمٹمنٹ سے بہت خوش ہوں۔انہوں نے کہا کہ جس شعبہ میں محنت کی ضرورت تھی بہت محنت کی ہے، نتیجہ بھی نظر آرہا ہے، ورلڈ کپ بہت بڑا پلیٹ فارم ہے، ڈٹ کر کھیلنا ہمارا فوکس ہے۔پاکستانی ٹیم کی کپتان نے کہا کہ کوشش ہو گی پلانز پر عمل کرکے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کریں۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات