صوبائی محتسبِ اعلیٰ سندھ لاڑکانہ کی کھلی کچہری،لوگوں کے مسائل سن کر حل کرانے کی یقین دہانی

پیر 29 ستمبر 2025 21:00

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسبِ اعلیٰ سندھ لاڑکانہ علی اکبر جاگیرانی نے یونین کونسل 3، شاہو بوراہو کیٹل کالونی کا دورہ کر کے کھلی کچہری منعقد کی۔

(جاری ہے)

اس دوران انہوں نے علاقے کے رہائشیوں کی درخواستیں بھی وصول کیں جو مختلف محکموں کے خلاف تھیں۔ انہوں نے لوگوں کے مسائل سن کر انہیں حل کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔دورہ کے دوران ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسبِ اعلیٰ لاڑکانہ علی اکبر جاگیرانی نے سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والے اسد ماڈل ہائی سکول کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے سکول کی انتظامیہ، طلبہ اور طالبات سے ملاقات بھی کی۔

متعلقہ عنوان :