Live Updates

سیلابی پانی سے متعدی امراض پھیل چکیں، ملیریا،ڈینگی اور ٹائیفائڈ جگہ جگہ پھیلنے سے ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر

پیر 29 ستمبر 2025 21:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2025ء) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سال 2025 کو ملک میں آنے والے سیلاب کے باعث 30 ارب ڈالرز سے زائد کا نقصان ہوا ہی. 1200 سے زائد لوگ جاں بحق ہوئے جبکہ ہزاروں مویشی تیز اور گہرے پانی میں بہہ جانے کی وجہ سے ہلاک ہو گئی. 50 لاکھ سے زائد لوگ سیلاب سے براہ راست متاثر ہوئے ہیں، ہزاروں گھروں کو کلی اور جزوی طور پر نقصان پہنچا جس کی وجہ سے لاکھوں لوگوں سے ان کے گھر چھن گئے ہیں،سیلاب سے متاثرہ افراد میں خواتین اور بچے کی بڑی تعداد موجود ہے۔

یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیلابی پانی سے متعدی امراض پھیل چکی ہیں،ملیریا, ٹائیفائڈ اور ڈینگی جگہ جگہ پھیلنے سے ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے،لک کے بیشتر علاقوں میں رات کے وقت سردی میں اضافہ ہو جاتا ہے، لاکھوں لوگ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں،متعدی امراض کے پھیلاؤ اور رات کے وقت موسم سرد ہونے سے متاثرہ لوگوں کے لئے شدید مشکلات پیدا ہو رہی ہیں، حکومت سیلاب سے متاثر ہونے والے لوگوں کو مکمل طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں ابھی تک کامیاب نہیں ہو سکی،حکومت نے متاثرین کی بحالی میں مزید کوتاہی برتی تو لاکھوں لوگوں کیلئے سردی کے شدید موسم میں وقت گزارنا دشوار ہو جائے گا،حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ایک مربوط حکمت عملی تیار کرے تاکہ اس چیلنج سے نمٹنے میں آسانی ہو، اس سلسلے میں وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ اشتراک عمل کو تیز تر بناؤ، متاثرین کو امدادی رقوم فوری طور پر جاری کی جائیں۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات