…جیکب آباد ،جیکب آباد پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، ٹرک سے مضر صحت چھالیہ برآمد ،، 4 ملزمان گرفتار

منگل 30 ستمبر 2025 03:55

۱جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2025ء) جیکب آباد پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، ٹرک سے مضر صحت چھالیہ برآمد کرنے کا دعوی، 4 ملزمان گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے تھانہ گڑھی خیرو پولیس اور حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت چھالیہ برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے، پولیس کے جاری اعلامیے مطابق سم پل اوستہ محمد روڈ کے قریب چیکنگ کے دوران ایک ٹرک سے 2 ہزار 965 کلو 100 گرام مضر صحت چھالیہ کا چورا برآمد کرلیا گیا، کارروائی کے دوران ٹرک کو پولیس تحویل میں لے لیا گیا جبکہ اسمگلنگ میں ملوث چار بین الصوبائی اسمگلرز کو گرفتار کیا گیا گرفتار ملزمان میں کرم اللہ مغیری، رحمت اللہ پٹھان، بسم اللہ پٹھان اور عبدالقدیر پٹھان شامل ہیں، پولیس نے ٹرک اور برآمد شدہ چھالیہ تحویل میں لے کر ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہی

متعلقہ عنوان :