شیخوپورہ ،مزدا اور موٹر سائیکل میں تصادم دو کمسن بہن بھائی جاں بحق ماں اور باپ شدید زخمی

منگل 30 ستمبر 2025 11:23

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) شیخوپورہ فیصل آباد روڈ اڈہ فیروزوٹواں پر حادثہ کی وجہ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دوکمسن بہن بھائی شامل ہیں۔ موٹرسائیکل اور منی ٹرک کے درمیان تصادم ہوا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کوابتدائی طبی امداد دی، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عروج فاطمہ بنت عبدالرحمن عمر 10 سال اور دوسرے کا نام محمد سبحان ولد عبدالرحمن عمر 06 سال ساکن گوالمنڈی لاہور ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں عبدالرحمن ولد عبدالغفور عمر 42 سال ساکن گوالمنڈی لاہور اور اقرا بی بی زوجہ عبدالرحمن عمر 40 سال ساکن گوالمنڈی لاہور شامل ہے۔\378