چین ، فیکٹری کے واش روم میں زہریلی گیس کے اخراج سے پانچ افراد ہلاک،تین ہسپتال منتقل

منگل 30 ستمبر 2025 11:34

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) چین کے صوبہ ہینان کے شہر ہیبی میں فیکٹری کے واش روم میں زہریلی گیس کے اخراج سے پانچ افراد ہلاک اور تین کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

شنہواکے مطابق یہ واقعہ ضلع شانچینگ میں ہی شِن کیمیکل انڈسٹری کمپنی لمیٹڈ میں پیش آیا۔ضلعی ایمرجنسی مینجمنٹ بیورو نے بتایا کہ ہسپتال داخل ہونےو الوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔فیکٹری کی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں اور تمام عملے کو وہاں سے نکال لیا گیا ہے۔ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔ ■

متعلقہ عنوان :