زیرگردش کرنسی، زروسیع اوربینکوں کے ڈیپازٹس میں میں ہفتہ واربنیاد پرکمی ہوئی،سٹیٹ بینک

منگل 30 ستمبر 2025 16:56

زیرگردش کرنسی، زروسیع  اوربینکوں کے ڈیپازٹس میں میں ہفتہ واربنیاد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) زیرگردش کرنسی، زروسیع اوربینکوں کے ڈیپازٹس میں میں ہفتہ واربنیاد پرکمی ریکارڈکی گئی ۔سٹیٹ بینک کے مطابق 19ستمبرکوختم ہونے والے ہفتے میں زیرگردش کرنسی کاحجم 10649ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.7فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتے کے اختتام پر زیرگردش کرنسی کاحجم 10726ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔

جاری مالی سال کے آغازسے اب تک زیرگردش کرنسی میں مجموعی طورپر0.1فیصداضافہ ہواہے۔

(جاری ہے)

اعدادوشمارکے مطابق 19ستمبرکوختم ہونے والے ہفتے میں زروسیع (ایم ٹو) کاحجم 39363ارب روپے ریکارڈکیاگیاجوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.7فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتے کے اختتام پرایم ٹوکاحجم 39652ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔ جاری مالی سال کے آغازسے اب تک ایم ٹومیں مجموعی طورپر3.5فیصدکی کمی ہوئی ۔

اعدادوشمارکے مطابق 19ستمبرکوختم ہونے والے ہفتے میں بینکوں کے مجموعی ڈیپازٹس کاحجم 28665ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.7فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتے کے اختتام پربینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 28878ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔ جاری مالی سال کے آغازسے اب تک بینکوں کے ڈیپازٹس میں مجموعی طورپر4.8فیصدکمی ہوئی ۔