پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان برقرار، 100انڈیکس نے ایک لاکھ 65ہزارپوائنٹس کی حدکوبھی عبورکرلیا

منگل 30 ستمبر 2025 16:38

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  تیزی کارحجان برقرار، 100انڈیکس نے ایک لاکھ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کومسلسل دوسرے روزبھی تیزی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس نے ایک لاکھ 65ہزارپوائنٹس کی حدکوبھی عبورکرلیا۔کاروبارکے آغازپرمارکیٹ میں تیزی رہی اوردن سواگیارہ بجے تک انڈیکس 1345.67پوائنٹس کے اضافہ کے بعد1لاکھ 65ہزار193پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں 460کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا،233کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور218کی قیمتوں میں کمی ہوئی،9کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا،کے ایس ای 30انڈیکس 505.3 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد50776.98 پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈیکس 2150پوائنٹس کے اضافہ کے بعد245845.65پوائنٹس پرپہنچ گیا، فیوچرٹریڈنگ کے تحت 5.048ارب روپے کے سودے ہوئے۔

مجموعی طورپر429.49ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 26.53ارب روپے تھی۔ورلڈکال ٹیلی کام، پیس پاکستان لیمیٹڈ اوربینک آف پنجاب کے زیادہ حصص کی خریدوفروخت ہوئی۔