ہری پور پولیس کی کارروائی، 7 سالہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

منگل 30 ستمبر 2025 13:33

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) ہری پور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 7 سالہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں معاشرتی جرائم اور برائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ پنیاں کی حدود نزد بھیرہ سٹاپ 7 سالہ بچے کے ساتھ گزشتہ روز جنسی زیادتی کی کوشش کرنے کا واقعہ پیش آیا۔

مدعی کی رپورٹ پر ملزم شہزاد علی کے خلاف زیر دفعہ 376.53CPA مقدمہ درج کیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ پنیاں خالد خان نے پولیس نفری کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہزاد علی ولد محمد زمان سکنہ محلہ مرکزی مسجد بھیرہ کو گرفتار کر لیا۔ مقدمہ میں مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :