قطر پر حملے کے بعد خلیجی ریاستوں کی سلامتی کو خطرہ ہے، سابق سعودی انٹیلی جنس چیف

منگل 30 ستمبر 2025 17:49

قطر پر حملے کے بعد خلیجی ریاستوں کی سلامتی کو خطرہ ہے، سابق سعودی انٹیلی ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء) سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف اور سفیر شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد خلیجی ریاستوں کی سلامتی کو خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ڈین آف ایمبیسڈرز گالا ڈنر سے خطاب میں شہزادہ ترکی الفیصل نے اسرائیل کو مسترد شدہ ریاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ دوحہ میں حماس رہنماں پر حملہ جارحیت اور غداری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد خلیجی ریاستوں کی سلامتی کو خطرہ ہے، وہ اپنی سلامتی سے متعلق پالیسی پر نظرثانی کریں۔ سابق انٹیلجنس چیف کا کہنا تھا کہ فلسطینی علاقوں پر قبضہ نہ ہو تو مزاحمت بھی نہیں ہوگی۔