غزہ میں اسرائیل کا ساتھ نہ دینے پر فلسطینوں کی ٹارگٹ کلنگ کا انکشاف

منگل 30 ستمبر 2025 17:49

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء) غزہ میں حماس کے خلاف اسرائیل کا ساتھ نہ دینے پر فلسطینوں کی ٹارگٹ کلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ غزہ میں فلسطینوں کو حماس کے خلاف استعمال کرنیکی اسرائیلی کوششیں جاری ہیں اور اسرائیلی فوج فلسطینوں کو حماس کے خلاف لڑنیکیلیے اسلحہ اور بھاری رقوم دینیکی کوششیں کررہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں آباد معروف فلسطینی قبیلے حمائل کے سربراہان کو خریدنے کی کوشش کی مگر فلسطینی قبیلے کے انکار پر اسرائیلی فوج نیان کے 50 سے زائد افراد کوقتل کیا۔ غزہ میں حماس کے متبادل انتظامی ڈھانچہ کھڑا کرنے کی اسرائیلی کوششیں تاحال جاری ہیں اور حمائل کے انکار کے بعد دیگر قبائل کو خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے۔