گلوبل ہائوس کمپنی کا جدہ میں ٹرمپ پلازہ منصوبہ لانچ کرنیکا اعلان

منگل 30 ستمبر 2025 16:23

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)گلوبل ہائوس کمپنی نے جدہ میں ٹرمپ ٹاور کے بعد ٹرمپ پلازہ منصوبہ لانچ کرنیکا اعلان کیا ہے جس کی مجموعی مالیت ایک ارب امریکی ڈالر ہو گی۔

(جاری ہے)

کمپنی نے دسمبر 2024 میں ٹرمپ ٹاور پراجیکٹ کا آغاز کیا تھا جو ٹرمپ آرگنائزیشن کے تعاون سے پہلا بڑا تعمیراتی منصوبہ تھا۔ٹرمپ پلازہ پراجیکٹ جدہ شہر کے قلب میں کنگ عبدالعزیز شاہراہ کے اطراف میں ہو گا، جس میں لگژری رہائش، فلٹیس اور ہوٹلز کے علاوہ آفسز اور فرسٹ کلاس ٹاون ہاوسز سکیم بھی منصوبے کا حصہ ہے۔