آذربائیجان ازبکستان میڈیا فورم کا آغازہوگیا

منگل 30 ستمبر 2025 16:23

باکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور میڈیا کے عنوان سیآذربائیجان ازبکستان دوسرا میڈیا فورم شروع ہوگیا۔

(جاری ہے)

یہ فورم آذربائیجان کی میڈیا ڈویلپمنٹ ایجنسی کے زیراہتمام منعقد کیا جا رہا ہے جس میں مختلف موضوعات پر گفتگو ہوگی جن میں ڈیجیٹل دور میں میڈیا شراکت داری: معلوماتی تحفظ کی جانب مشترکہ اقدامات اور ڈیجیٹل معلوماتی ماحول میں اخلاقی ذمہ داری شامل ہیں۔افتتاحی تقریب میں ازبک حکام، میڈیا رہنمائوں اور آذربائیجان و ازبکستان کے صحافیوں نے شرکت کی۔