ْبنگلہ دیش اور ترکیہ اسلام میں خواتین کے موضوع پرعالمی کانفرنس کی مشترکہ میزبانی کریں گے

منگل 30 ستمبر 2025 16:23

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء) بنگلہ دیش اور ترکیہ نیآئندہ سال کے اوائل میں اسلام میں خواتین کے موضوع پر عالمی کانفرنس کی مشترکہ میزبانی کرنے پر اتفاق کیا ہے، جس میں سرکردہ مسلم سکالرز اور محققین کومدعو کیا جائے گا اور ایسے ممالک کی مثالوں کو اجاگر کیا جائے گا جہاں خواتین کو ان کے حقوق کی فراہمی کے لئے بہترین طریقے اختیار کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کے ڈپٹی پریس سیکرٹری ابوالکلام آزاد موجمدار نے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ نیویارک میں بنگلہ دیش کی خواتین اور بچوں کے امور کی مشیر شرمین مرشد اور ترکیہ کی وزیر برائے سماجی خدمات ماہینور اوزدیمیر گوکتاس کے درمیان ملاقات کے دوران کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :