لاہورمیں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی

منگل 30 ستمبر 2025 23:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2025ء)مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، اور لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 29 روپے فی کلو کمی دیکھی گئی ہے۔

(جاری ہے)

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کے بعد فی کلو نیا پرچون ریٹ 439 روپے جاری کر دیا گیا ہے، تاہم شہر کے متعدد علاقوں میں برائلر گوشت اب بھی سرکاری نرخوں سے زیادہ قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق زندہ برائلر کا فارم ریٹ 275 روپے فی کلو اور ہول سیل ریٹ 289 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ پرچون ریٹ 303 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔ برائلر انڈوں کا سرکاری ریٹ 305 روپے فی درجن برقرار ہے۔عوامی حلقوں نے قیمتوں میں واضح فرق اور نرخنامے پر عمل درآمد نہ ہونے پر تشویش ظاہر کی ہے اور متعلقہ حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :