ایران امریکا باہمی اتفاق رائے کے بعد 100 ایرانی شہری ڈی پورٹ

منگل 30 ستمبر 2025 19:47

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2025ء)امریکا نے ایران کے ساتھ ڈیل کے بعد 100 ایرانی باشندوں کو ڈی پورٹ کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 100 ایرانی باشندوں کو گزشتہ رات چارٹر طیارے کے ذریعے لوزیانا سے ایران روانہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایرانیوں کی شناخت اور ان کے امریکا آنے کے محرکات فوری طور پر واضح نہیں ہو سکے۔وائٹ ہاؤس اور امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے اس معاملے پر تبصرہ دینے سے گریز کیا جارہا ہے۔