Live Updates

وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب کی زیرِ صدارت ایگریکلچر ہائوس لاہور میں اجلاس کا انعقاد

منگل 30 ستمبر 2025 22:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) وزیر زراعت و لائیو اسٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت ایگریکلچر ہائوس لاہور میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کے امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا ۔صوبائی وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ فصلوں کے ازالہ کیلئے کاشتکاروں کو جلد مالی معاونت فراہم کی جائے گی ، یہ امداد براہِ راست متاثرین کی دہلیز پر پہنچائی جائے گی تاکہ کسانوں کو کسی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ امدادی پیکج کی فراہمی کے عمل میں مکمل شفافیت یقینی بنائی جائے گی اور اس کے تمام مراحل کی مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ امداد اپنے اصل حق داروں تک پہنچ سکے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ آئندہ گندم کی فصل کے حوالے سے ماہرین کی تجاویز طلب کی گئی ہیں تاکہ کاشتکاروں کو بروقت رہنمائی فراہم کی جا سکے۔اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت اسامہ خان لغاری، سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو،ڈاکٹر عامر رسول،سمیت حافظ عبدالرحمن، رانا محمود اختر و دیگر افسران شریک ہوئے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :