سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید کا سنگھ پورہ منڈی کا اچانک دورہ

صارفین اور دکانداروں سے ناپ تول ،اوورچارجنگ اور معیار بارے استفسار کیا سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو راستوں کی واشنگ، داخلی دروازوں سے انکروچمنٹ کے خاتمے کی ہدایت

منگل 30 ستمبر 2025 19:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء) وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر عام آدمی کیلئے ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کا مشن،سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید نے سنگھ پورہ منڈی کا اچانک دورہ کیا، منڈی میں قائم سٹالز کی صفائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا،سیکرٹری پرائس کنٹرول نے صارفین اور دکانداروں سے ناپ تول ، اوورچارجنگ اور معیار بارے استفسار کیا،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو راستوں کی واشنگ، داخلی دروازوں سے انکروچمنٹ کے خاتمے کی ہدایت کی، علاوہ ازیں فوڈ سٹالز پر کھانے کے معیار اور حفظان صحت قوانین پر عملدرآمد بارے پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ہدایات جاری کیں، ڈاکٹر کرن خورشید کا کہنا تھا کہ منڈیوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے بارے سفارشات جلد جمع کروائی جائیں، عوامی سہولت کے پیش نظر تمام منڈیوں میں سرویلنس، ڈیجیٹل سسٹم کے تحت کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :