سکھر پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،9ملزمان گرفتار ،مقدمات درج

منگل 30 ستمبر 2025 19:45

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)ایس ایس پی سکھر اظہر خان کے احکامات پہ سکھر پولیس کا جرائم پیشہ افراد سمیت سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 09 ملزمان گرفتار، مقدمات درج کئے گئے ہیں ، ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق کاروائیاں کچھ اس طرح عمل میں لائی گئی ہیں ، تھانہ اے سیکشن پولیس کا حدود کہ مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں، منشیات فروش اور روپوش سمیت 08 ملزمان گرفتار ، ایس ایچ اور تھانہ اے سیکشن نے حدود کے مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے شراب کی بھاری تعداد میں بوتلیں سمیت 07 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 28 عدد شراب کی بوتلیں برآمد کی گئی۔ملزمان میں عرفان شیخ، محمد طفیل، رجا ملک، عبدالمنان بندانی، عبد الوحید بروہی، دادو بروہی، محمد ابرہیم راجپوت شامل۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف 3/4 PEHO ایکٹ کے تحت مقدمات درج جبکہ دیگر ایک اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری واردات کے ایک کیس میں روپوش ملزم کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم قائم دین مہر تھانہ بی سیکشن کے مقدمے میں پولیس کو مطلوب و روپوش تھا۔ایس ایچ اور تھانہ روہڑی کا حدود میں دوران اسنیپ چیکنگ کامیاب کارروائی، شراب کی بوتلیں سمیت ملزم گرفتار۔ گرفتار ملزم عارف علی اجن کے قبضے سے 06 عدد شراب کی بوتلیں برآمد کی گئی۔ملزم کے خلاف 3/4 PEHO کے ایکٹ تحت مقدمہ درج، دوسری جانب ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی جانب سے پولیس ٹیم کی بہترین کاروائیوں پر شاباش اور کاروائیاں مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :