اگست کی معاشی آئوٹ لک رپورٹ جاری، ترسیلات زر میں 7 فیصد اضافہ

جولائی تا اگست 2025 برآمدات میں بھی 10.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

منگل 30 ستمبر 2025 21:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آئوٹ لک رپورٹ جاری کردی، ترسیلات زر جولائی تا اگست 2025 میں 7 فیصد بڑھ کر 6.35 ارب ڈالرز رہیں۔ رپورٹ کے مطابق اگست 2025 میں ترسیلات زر 6.6 فیصد اضافے سے 3.13 ارب ڈالرز ریکارڈ ہوئیں، برآمدات جولائی تا اگست 2025 میں 10.2 فیصد اضافے سے 5.29 ارب ڈالرز رہیں، اگست 2025 میں برآمدات 2.9 فیصد بڑھ کر 2.51 ارب ڈالرز رہیں۔

(جاری ہے)

معاشی آئوٹ لک رپورٹ کے مطابق درآمدات جولائی تا اگست 2025 میں 8.8 فیصد بڑھ کر 10.4 ارب ڈالرز رہیں، اگست 2025 میں درآمدات 5.8 فیصد اضافے سے 4.98 ارب ڈالرز ریکارڈ ہوئیں۔ وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق جاری کھاتہ خسارہ جولائی تا اگست 2025 میں 624 ملین ڈالرز رہا، گزشتہ سال 430 ملین تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگست 2025 میں جاری کھاتہ خسارہ 245 ملین ڈالرز ریکارڈ ہوا، ایف ڈی آئی جولائی تا اگست 2025 میں 22 فیصد بڑھ کر 364.3 ملین ڈالرز ہوگئی۔ اگست 2025 میں ایف ڈی آئی 42.6 فیصد کمی سے 156.2 ملین ڈالرز رہی۔

متعلقہ عنوان :