ٹیکس سال2025 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا مقررہ وقت ختم ہونے میں صرف تین گھنٹے باقی، تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی، ایف بی آر

منگل 30 ستمبر 2025 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) ٹیکس سال2025 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا مقررہ وقت ختم ہونے میں صرف تین گھنٹے رہ گئے ہیں۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹیکس سال 2025 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ ایف بی آر کا IRIS پلیٹ فارم مکمل طور پر فعال ہے اور بخوبی کام کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ٹیکس گزار نئے متعارف کردہ سادہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم کے ذریعے باآسانی اپنے ریٹرن فائل کر سکتے ہیں۔ آخری تاریخ تک ریٹرن فائل نہ کرنے والے لیٹ فائلر تصور ہوں گے اور ان پر قانون کے مطابق جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ تمام اہل ٹیکس گزار کسی بھی قانونی کارروائی سے بچنے کے لئے آج رات بارہ بجے سے پہلے اپنے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرائیں۔ ٹیکس گزار مقررہ تاریخ 30 ستمبر تک واجب الادا ٹیکس ادا کرکے قانون کے مطابق متعلقہ کمیٹی کی منظوری سے ریٹرن جمع کروانے کے لیے زیادہ سے زیادہ 15دن کی توسیع حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :