نسٹ کی محقق ڈاکٹر انیلا جاوید نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے اشتراک سے زخموں کے تیز ترین علاج کے لیے جدید ہائیڈروجل تیار کرلی

منگل 30 ستمبر 2025 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کی محقق ڈاکٹر انیلا جاوید نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے اشتراک سے ایک جدید بائیومیڈیکل ہائیڈروجل تیار کیا ہے جو زخموں کے تیز اور مؤثر علاج کے لیے ایک انقلابی پیش رفت ہے۔

(جاری ہے)

یہ ہائیڈروجل ڈوکسی سائکلین (DOXY) سے بھرپور ہائیڈروکسی ایپیٹائٹ اور پیکٹن پر مبنی ہے جو نہ صرف بائیو کمپٹیبل (جسم کے لیے موزوں) ہے بلکہ بائیوڈیگریڈیبل (خود بخود ختم ہونے والا) بھی ہے۔

تحقیق کے مطابق، یہ ہائیڈروجل صرف 3.5 گھنٹوں میں 88 فیصد دوا خارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور صرف 8 دنوں میں زخم کو مکمل طور پر مندمل کر دیتا ہے۔ یہ پیش رفت جدید طبی ڈریسنگز کی دنیا میں ایک بڑی کامیابی سمجھی جا رہی ہے اور آئندہ آنے والی بائیومیڈیکل مصنوعات میں ایک نمایاں مقام حاصل کر سکتی ہے۔ اس تحقیق کو برٹش کیمیکل سوسائٹی کے معروف جریدے Royal Society of Chemistry میں شائع کیا گیا ہے۔