ڈی پی او مانسہرہ کا چائنیز پراجیکٹس کا دورہ، ضروری ہدایات جاری کیں

بدھ 1 اکتوبر 2025 10:30

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) ڈی پی او مانسہرہ شفیع ﷲ گنڈا پور نے مانسہرہ میں جاری مختلف چائنیز پراجیکٹس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او نے چائینز اور پراجیکٹس کی سیکورٹی پر تعینات پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کو چیک کیا اور ڈیوٹی کے حوالہ سے ضروری ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

ڈی پی او آفس مانسہرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چائنیز انجینئرز اور ورکرز کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور سکیورٹی پر مامور اہلکار اپنی ذمہ داریاں پوری محنت اور لگن سے سرانجام دیں۔

اس موقع پر آرمی افسران نے انہیں چائنیز پراجیکٹس کے حوالہ سے خصوصی بریفنگ بھی دی اور اب تک کئے گئے سیکورٹی انتظامات پر روشنی ڈالی۔ ڈی پی او مانسہرہ نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قریبی رابطہ میں ہیں اور کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :